Official Web

جیت کے باوجود بڑا دھچکا، مودی سرکار مہاراشٹرا حکومت سازی کی دوڑ سے باہر

نئی دہلی: بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو بڑا دھچکا لگ گیا، مودی سرکار کی جماعت مہاراشٹرا حکومت میں سازی کی دوڑ سے باہر ہو گئی جبکہ شیوسینا نے حکومت سازی کیلئے سونیا گاندھی سے مدد طلب کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی امير ترین رياست مہاراشٹرا ميں اليکشن جيتنے کے باوجود حکمران جماعت بھارتيہ جنتا پارٹی حکومت سازی کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ پيشرفت کو نريندر مودی کے ليے دھچکے کے طور پر ديکھا جا رہا ہے۔

مہاراشٹرا ميں بے جے پی کے صدر چندرکانت سينا نے گزشتہ شب اعلان کيا کہ پارٹی رياست ميں حکومت قائم نہيں کرے گی۔ فيصلہ مہاراشٹرا ميں بے جے پی کی اتحادی ايک اور قوم پرست شيوو سينا پارٹی کے ساتھ شديد اختلافات کے تناظر ميں کيا گيا ہے۔

بھارت ميں مئی ميں عام انتخابات ميں بی جے پی کی کاميابی کے بعد وزيراعظم نريندری مودی کے لیے ايک پہلا بڑا سياسی دھچکا ہے۔ مہاراشٹرا ميں پچھلے ماہ رياستی انتخابات ميں بی جے پی نے کاميابی حاصل کر لی تھی اور يہ توقع تھی کہ جماعت کو دوبارہ حکومت قائم کرنے ميں کسی رکاوٹ کا سامنا نہيں ہو گا۔

یاد رہے کہ الیکشن رزلٹ کے مطابق بی جے پی کو 105، شیوسینا کو 56، نیشنل کانگریس پارٹی کو 54 جبکہ کانگریس کو 44 نشستیں ملیں تھیں۔

شيوو سينا پارٹی جو کہ سرکاری طور پر اب بھی بی جے پی کی اتحادی ہے، اب مہاراشٹرا ميں حکومت سازی کے ليے اپوزيشن جماعتوں کے ساتھ رابطے ميں ہے۔ اس امر کی تصديق پارٹی کے ايک سينئر رہنما نے کر دی ہے۔

اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر پارٹی کے اس رکن نے دعوی کيا کہ مہاراشٹرا ميں حکومت بنانے کے ليے ان کے پاس درکار سيٹيں ہيں اور وہ يہ بات ثابت کر ديں گے۔ پير کو ايک ٹوئيٹ کے ذريعے پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزير اروند ساونت نے بھی اپنا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کر ديا ہے۔

بی جے پی اور شيو سينا گو کہ دونوں ہی ہندو قوم پرست جماعتيں ہيں تاہم شيو سينا کا سياسی گڑھ مہاراشٹرا ہے اور پارٹی کو اکثريتی مراٹھی کميونٹی کی حمايت حاصل ہے۔

علاوہ ازيں مہاراشٹرا کی رياستی اسمبلی 288 ارکان پر مشتمل ہے۔ شيوسينا چھپن نشستوں پر کامياب رہی جسکا مطلب ہے کہ اسے ديگر جماعتوں کے ساتھ اتحاد قائم کرنا ہو گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بی جے پی نظریے رکھنے والی شیوسینا اب نیشنل کانگریس پارٹی کیساتھ ساتھ کانگریس جماعت کے ساتھ مل کر حکومت سازی کیلئے کوشاں ہے۔ قوی امکان ہے کہ شیوسینا جماعت ریاست میں حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی۔

دریں اثناء شیو سینا کے چیف اودھے ٹھاکرے نے کانگریس پارٹی کی جماعت کی سربراہ سونیا گاندھی کو ٹیلیفون کر کے حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا ہے جبکہ شیوسینا جماعت کے سربراہ نے سونیا گاندھی سے مدد طلب کر لی ہے۔