Official Web

سیارہ عطارد آج زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا

زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود سیارہ عطارد آج شام زمین اور سورج کے درمیان سے گزرے گا۔

ڈائریکٹر اسپیس سائنس اسپارکو غلام مرتضیٰ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عطارد آج شام ساڑھے 5 بجے زمین اور سورج کے درمیان آئے گا، زمین اور سورج کے درمیان عطارد کا یہ سفر تقریباً 5 گھنٹے بعد ساڑھے 11 بجے اختتام پذیر ہو گا۔

ان کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ یہ نظارہ 2016 میں دیکھنے میں آیا تھا اور آج کے بعد 2032 میں دیکھا جا سکے گا۔

غلام مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ عطارد سب چھوٹا اور زمین سے سب سے زیادہ فاصلے پر موجود سیارہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زمین سے فاصلہ زیادہ ہونے کی وجہ سے عطارد سورج پر ایک نکتے کی طرح نظر آئے گا اور یہ منظر جنوبی اور مغربی ایشیا، افریقا اور شمالی امریکا کے بڑے علاقے میں دیکھا جا سکے گا۔

ڈائریکٹر اسپیس سائنس اسپارکو کا کہنا ہے کہ جنوبی اور مغربی یورپ، بحرہند میں بھی اس کا نظارہ کیا جا سکے گا۔