Official Web

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا اہم میچ پھر برابر، فیصلہ سپر اوور میں ہوا

انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد سپر اوور میں ہرا دیا۔

انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز بھی دو کے مقابلے میں تین میچوں سے جیت لی۔

انگلینڈ نے سپر اوور میں 17 رنز بنائے، کیویز آٹھ رنز بناسکے۔

آکلینڈ میں کھیلے گئے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔

بارش کے باعث میچ کو 11 اوورز فی اننگز تک محدود کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 50 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز بنائے جس کے جواب میں کیویز 8 رنز بناسکے— فوٹو: کرک انفو
جواب میں انگلینڈ نے بھی مقررہ 11 اوورز میں 7 وکٹوں پر 146 رنز بنالیے اور میچ ٹائی ہوگیا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا۔

نیوزی لینڈ کو شکست دیکر انگلینڈ پہلی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

سپر اوور میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 17 رنز بنائے جس کے جواب میں کیویز 8 رنز بناسکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل بھی ٹائی ہوگیا تھا جسے فیصلہ کن بنانے کیلئے سپر اوور کرایا گیا تھا اور یہ سپر اوور بھی برابر ہوگیا تھا۔

اس کے بعد زیادہ باؤنڈریز کی بنیاد پر انگلینڈ کو ورلڈ کپ کا فاتح قرار دیا گیا تھا۔