Official Web

ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے، حکومت خود کسی کا نام ڈالتی ہے نہ نکال سکتی ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عدالتوں، نیب کی سفارشات پر نام ڈالا اور نکالا جاتا ہے، ہمارے پاس شریف میڈیکل سٹی کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات آئی ہیں، حکومت پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل نہیں کرسکتی، حکومت خواہشات اور ارمانوں پر نہیں قانون کے مطابق چلتی ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا چاہتے تھے نواز شریف، زرداری کیساتھ مولانا کا اسٹیمنا بھی ٹیسٹ ہو، مولانا کے کھلاڑی گراؤنڈ میں موجو دمگر نڈھال ہیں، کارکن میدان میں، مولانا بستر آرام میں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں، مولانا کو فل ٹاس دی، انہوں نے کریز سے نکل کر چھکے لگائے۔