Official Web

ناکامی پر مایوس بابر اعظم نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرلیا

پرتھ:  آسٹریلیا کیخلاف ناکامی پر مایوس قومی ٹی ٹونٹی کپتان بابر اعظم نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بہت اچھی ٹیم کے ہاتھوں شکست ہوئی البتہ انہیں کافی کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا۔

تیسرے ٹی ٹونٹی میں ناکامی کے بعد بابر اعظم نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ اس سیریز میں جو غلطیاں ہوئیں وہ دوبارہ نہ کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان ذاتی طور پر بھی وہ کافی کچھ سیکھے ہیں لیکن ابھی انہیں طویل سفر طے کرنا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ محمد موسیٰ اور محمد حسنین نے اچھی باؤلنگ کی مگر آرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کی کلاس یکسر مختلف ہے لہٰذا یہی کہا جا سکتا ہے کہ دونوں نوجوان پیسرز نے جو کچھ سیکھا اور انہیں جو تجربہ ہوا وہ مستقبل میں ان کے کام آئے گا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اب ان کی توجہ کا مرکز ٹیسٹ سیریز اور چار روزہ میچز ہیں جن میں کھیلنا انہیں پرجوش کر رہا ہے۔