Official Web

آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی، 3 ہلاک اور درجنوں زخمی

نیو ساﺅتھ ویلز: آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کے جنگلات میں لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کی زد میں آکر میں 150 مکانات خاکستر ہوگئے شدید آگ سے جھلس کر 3 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

امدادی کاموں میں محکمہ فائر بریگیڈ کی 1500 گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے جب کہ اس دوران ایک خاتون سمیت 3 افراد جھلس کر ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

فائر سروس کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، جل کر راکھ کا ڈھیر بن جانے والے گھروں کے ملبے میں لاشیں ہونے کا امکان ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ہلاک شدگان کی تلاش کا کام بھی جاری رکھے ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

%d bloggers like this: