Official Web

کرتار پور راہداری کھولنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں: نریندر مودی

گرداس پور:  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا ہے کہ میں کرتار پور راہداری کھولنے پر اپنے پاکستانی ہم منصب عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستان نے امن کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے سکھوں کے مذہبی مقام کرتار پور کو سکھ زائرین کے لیے کھول دیا ہے۔ راہداری کھولنے کے باعث روزانہ کی بنیاد پانچ ہزار بھارتی سکھ یاتری گردوارہ کرتارپور صاحب پر حاضری دے سکیں گے۔

کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کہنا تھا کہ سکھ برادری کو خوش آمدید کہتا ہوں، بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں، سدھونے دل سے شاعری کی۔ خوشی ہے آپ کے ساتھ یہ دن منایا۔

اسی پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کا سکھوں کے مذہبی مقامات کرتار پور راہداری کو سکھ زائرین کیلئے کھولنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتی پنجاب کے علاقے گرداس پور میں کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے جذبات کو سمجھا اور عزت دی۔

%d bloggers like this: