Official Web

دوستی کے دعویدار سلمان خان نے فلم ‘دبنگ 3’ سے راحت فتح علی کا گانا نکال دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں دوستیوں کیلئے مشہور دبنگ اداکار سلمان خان نے راحت فتح علی خان کو دھوکہ دیدیا۔

میڈیا رپورٹس کیمطابق راحت فتح علی خان نے دبنگ سیریز کی تیسری فلم دبنگ 3 کیلئے گانا نیناں لڑے ریکارڈ کروایا تھا تاہم سلمان خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالی حالیہ کشیدگی کے باعث راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ گانا فلم سے نکال کر گلوکار جاوید علی کی آواز میں دوبارہ ریکارڈ کر کے فلم میں شامل کیا ہے۔

واضح رہے کہ راحت فتح علی خان نے دبنگ سیریز کی پہلی 2 فلموں میں ہٹ گانے گائے ہیں۔

%d bloggers like this: