Official Web

ایف بی آر نے محمد حفیظ کو نوٹس بھیج دیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے کرکٹر محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

محمد حفیظ ایف بی آر نوٹس سے لا علمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نہیں علم ایسی خبریں کیوں پھیلائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر سال باقاعدگی سے ٹیکس ریٹرنز جمع کرواتے ہیں۔

تاہم ایف بی آر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے اور یہ کہ ان کا سال 2014 سے سال2018 تک کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد حفیظ نے 17 کروڑ روپے کے اثاثے ظاہر نہیں کیے جس پر ان سے جواب طلب کیا گیا ہے۔