Official Web

نواز شریف کی حالت تشویشناک؛ پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے، ترجمان مسلم لیگ (ن)

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے اور اب ان کے خون میں پلیٹ لیٹس کی تعداد مزید گھٹ گئی ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کے حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق نواز شریف کی حالت تشویشناک ہے،پاکستان میں دستیاب ہرممکن علاج کیا جا رہا ہے مگر پلیٹ لیٹس مستحکم نہیں ہو رہے، نوازشریف کی صحت کے لیے ڈاکٹروں کے بورڈ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو گزشتہ ماہ شدید علالت کے باعث جیل سے لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، کئی روز علاج کے بعد انہیں گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ جاتی امرا منتقل کیا گیا تھا۔

%d bloggers like this: