Official Web

اسموگ سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

سردیوں کے آتے ہی پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور اور گردونواح کے علاقوں میں دھند کے ساتھ ساتھ اسموگ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے عوام کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

طبی ماہرین نے اسموگ سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے آلودگی سے بچاؤ کے لیے ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور: اسموگ کی شدت میں اضافہ، معمولاتِ زندگی متاثر

ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، اسموگ میں کونٹیکٹ لینس استعمال نہ کریں اور آنکھوں کی صفائی کے لیے ڈراپس کا استعمال کریں۔

موٹر سائیکل اور سائیکل چلانے والوں کے لیے طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ عینک کا استعمال کریں تاکہ اسموگ براہ راست آنکھوں کو متاثر نہ کر سکے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی اسموگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ محکمہ زراعت فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کرائے اور آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے۔

%d bloggers like this: