Official Web

ڈیڑھ کروڑ پاکستانیوں کا ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: وزارت صحت نے ڈیڑھ کروڑپاکستانیوں کا ہیپاٹائٹس سے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چیئر مین خالد حسین کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا 2020 ء سے ہیپاٹائٹس اسکریننگ شروع ہو گی، پانچ سالہ پروگرام کے دوران 14 کروڑلوگوں کی سکریننگ کی جائے گی، پولیو کیسزکی مختلف وجوہات ہیں۔خیبرپختونخوا میں لاکھوں والدین قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں۔

رمیش لعل نے کہا میرا حادثہ ہوا توپولی کلینک اسپتال آیا، ایمرجنسی میں کوئی ڈاکٹر نہیں تھا ،عام آدمی کا کیا حال ہوتا ہو گا؟کمیٹی نے اس پررپورٹ طلب جبکہ پی ایم ڈی کی تحلیل پراجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔