Official Web

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی سے محروم کردیا

لاہور: انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کو ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی سے محروم کردیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹینس میچز 29اور 30نومبر کو اسلام آباد میں شیڈول تھے جسے اب کسی اور ملک میں کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ڈیوس کپ مقابلوں ایشیا اوشیانا گروپ ون کا حصہ تھے۔

ایک بار پھر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی حکام کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے اب اس ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر شفٹ کردیا ہے۔ پاکستان ٹینس حکام اور کھلاڑیوں نے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

%d bloggers like this: