Official Web

عراق میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے، مظاہرین کا نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ

بغداد:  عراق میں مظاہرے شدت اختیار کر گئے جس کے بعد دفاتر اور کاروبار ٹھپ ہوگئے ہیں، مظاہرین نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

دارالحکومت کی شاہراہیں بھی بلاک کر دی گئیں، طلبہ کی بڑی تعداد بھی دھرنوں میں شریک ہوچکی ہے۔ انجینئرز، ڈاکٹروں اور وکلا نے بھی مظاہروں کی حمایت کر دی ہے۔ بغداد سمیت دیگر شہروں میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔

مظاہرین نےسول نافرمانی کی نئی مہم شروع کرتے ہوئے تمام سرکاری دفاتر اور کاروباری مراکز کو بند کردیا ہے۔ مظاہرین نے ملک میں نئے انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔