Official Web

انٹرٹینمنٹ 01 نومبر ، 2019ویب ڈیسک سانحہ تیزگام پر اظہار یکجہتی: کوک اسٹوڈیو نے تیسری قسط روک دی

سانحہ تیزگام کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو نے سیزن 12 کی تیسری قسط کی ریلیز  روک دی۔

اب تک کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی دو اقساط ریلیز ہو چکی ہیں اور آج  اس کی تیسری قسط کو ریلیز ہونا تھا لیکن کوک اسٹوڈیو کی انتظامیہ نے سانحہ تیزگام کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہوتے ہوئے اس کی ریلیز  منسوخ کر دی ہے۔

کوک اسٹوڈیو نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے سانحہ تیزگام کا شکار ہونے والے خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے رنج و غم کا اظہار کیا۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی آج تیسری قسط میں گلوکار عاطف اسلم اور بلوچی بینڈ بنور کا ’مبارک مبارک‘ ریلیز ہونا تھا۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ سانحہ تیزگام میں متاثر ہونے والے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی تیسری قسط آج ریلیز نہیں ہوگی۔

Coke Studio

@cokestudio

In solidarity with the families affected by the Tezgam train tragedy, Coke Studio Season 12 Episode 3 will not be releasing today.

Embedded video

258 people are talking about this

کوک اسٹوڈیو انتظامیہ نے کہا کہ ہماری دعائیں ان تمام خاندانوں اور  ہر اس فرد کے ساتھ ہیں جو اس حادثے میں متاثر ہوئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  رحیم یار خان کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی کے باعث 74 افراد جاں بحق اور متعدد زخم