Official Web

ایشال فیاض نے پہلی فلم کامیاب ہونے پر دوسری آفر قبول کر لی

کراچی: اداکارہ و ماڈل ایشال فیاض نے اپنی پہلی کامیاب فلم کاف کنگنا کامیاب ہونے پر دوسری آفر بھی قبول کر لی, انہیں ہدایتکار خلیل الرحمن قمر نے فلم ’’لوفر‘‘ میں اپنے صاحبزادے آبی خان کے ساتھ مرکزی کردار پیش کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آبی خان نے فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی پہلی فلم میں پرفارمنس شائقین نے بے حد پسند کی ہے۔

ایشال فیاض کو متعدد فلمسازوں کی جانب سے بھی فلموں میں کام کی آفر ز مل رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ میرے فلمی کیریئر کے گاڈ فادر خلیل الرحمن قمر ہیں ان کی فلموں میں کام کرنا میری پہلی ترجیح رہے گی۔

ایشال فیاض نے کاف کنگنا میں ہیروئن کا لاجواب کردار ادا کیا ہے، ان کے جذباتی جملوں کی شاندار ادائیگی نے نہ صرف فلم میں حقیقت کا رنگ بھر دیا بلکہ شائقین کو آنسو بہانے پر بھی مجبور کر دیا۔

%d bloggers like this: