Official Web

بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈ ے سیریز، 15 رکنی قومی ویمنز ٹیم کا اعلان

لاہور:  بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، کلین سویپ فتح حاصل کرنیوالے ٹی 20سکواڈ میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انعم امین، صبا نذیر اور عائشہ ظفر کی جگہ نشرح سندھو، عروب شاہ اور فاطمہ ثناون ڈے ٹیم کا حصہ بن گئیں۔

ون ڈے سیریز میں کپتان بسمہ معروف کو عالیہ ریاض، سدرہ نواز، ناہیدہ خان،ڈیانا بیگ،جویریہ خان، سدرہ امین، عمیمہ سہیل، ارم جاوید، ثنا میر، سعدیہ اقبال، نشرح سندھو، عروب شاہ، فاطمہ ثنا اور کائنات امتیاز کا ساتھ حاصل ہو گا، پہلا ون ڈے میچ کل کھیلا جائیگا۔