Official Web

مقبوضہ کشمیر کی تقسیم اقوام متحدہ کی قراردادوں اور شملہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی 2 یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی دو یونین ٹریٹری میں تقسیم کو مسترد کرتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور شملہ معاہدے سمیت دوطرفہ معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ مودی سرکار 5 اگست کے سیاہ فیصلے آرٹیکل 370 کے خاتمے کے دوسرے مرحلے کے تحت آج سے جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کرکے بھارتی قوانین نافذ کر رہی ہے۔ نئے قوانین کے تحت دیگر ریاستوں کے ہندو شہریوں کو مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش کا حق حاصل ہوگیا ہے۔