Official Web

’اے بی سی ڈرنک‘ کیا ہے؟ اسے پینے کے فوائد

انسان کو تروتازہ رکھنے کے لیے غذائیت سے بھری خوراک کا استعمال کرنا نہایت ہی ضروری ہے، اگر ہم اپنے جسم کو غذائیت سے بھرپور خوراک دیں گے تو یہ بہترین صحت کی صورت میں ہمیں نظر آئے گا۔

’اے بی سی ڈرنک‘ کیا ہے؟

یہ ڈرنک جسم سے تمام تر مضر صحت مادّوں کو باہر نکالنے اور خون کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔۔۔۔۔فوٹو فائل

اے بی سی ڈرنک کا شمار ایک ڈیٹاکس ڈرنک میں کیا جاتا ہے جو کہ جسم سے تمام تر مضر صحت مادّوں کو باہر نکالنے اور خون کو صاف کرنے کا کام کرتا ہے۔

اے بی سی ڈرنک (Apple, Beetroots, Carrots) تین پھلوں کے رس یعنی سیب، چقندر اور گاجر سے بنتا ہے اور اس کو روزانہ پینے کے کرشماتی فوائد ہیں۔

آئیے ہم آپ کو اس ڈیٹاکس ڈرنک کو  روزانہ استعمال کرنے کے فوائد بتائیں۔

اے بی سی ڈرنک کے کرشماتی فوائد:

دل کے لیے مفید:

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

یہ ڈرنک دل کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس میں تین ایسے اجزاء کا رس ہوتا ہے جس میں بے شمار غذائیت ہوتی ہے، ان تیوں کا رس ملا کر پینے سے بلڈ پریشر معتدل رہتا ہے، اور یہ ڈیٹاکس ڈرنک دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

بہترین جلد:

فوٹو: فائل

ہم سب نے یہ بات ضرور سنی ہوگی کہ جو آپ کھاتے ہیں وہی باہر نظر  آتا ہے، یہ اے بی سی ڈرنک چہرے کے داغ، دھبے، مہاسے اور متعدد جلد کی بیماریوں کو ختم کرتی ہے، اور اس کا روزانہ استعمال جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

اس ڈرنک میں وٹامن اے وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی ایجنگ کی خاصیت رکھتا ہے جبکہ گاجر میں ’بیٹا کیروٹین‘ پایا جاتا ہے جو کہ اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح کام کرتا ہے اور جلد پر جھریوں کے عمل کو ہلکا کر دیتا ہے۔

دماغ کے لیے مفید:

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

اس ڈرنک میں وافر مقدار میں غذائیت پائی جاتی ہے جو کہ دماغ کی نسوں کے لیے بہترین ہے جب کہ اس کو روزانہ پینے سے دماغ تیز اور حافظہ بھی مضبوط ہوتا ہے۔

آنکھوں کے لیے بہترین:

فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

عام طور پر ہم سب ہی کمپیوٹر اسکرین یا موبائل فون کا استعمال کرنے میں بہت زیادہ وقت گزارتے ہیں اور اس سے ہماری آنکھوں کی روشنی یعنی دیکھنے کی صلاحیت کافی حد تک متاثر ہوتی ہے، اس ڈرنک کا استعمال کرنا آنکھوں کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔