Official Web

مقبوضہ کشمیر آج دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا

مقبوضہ کشمیر آج دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گا جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت کی طرف سے بھارتی مقبوضہ جموں کشمیر کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر آج 31 اکتوبر 2019 کو باضابطہ طور پر عمل درآمد کر دیا جائے گا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی

اس عمل کو کامیاب بنانے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی نے بڑے پیمانے پر جشن کا پروگرام ترتیب دیا ہے۔ جموں اور وادی کے لیے گریش چندر مرمو کو اور لداخ کے لیے آر کے ماتھر کو گورنر مقرر کیا ہے۔

جبکہ پہلے سے جموں کشمیر میں تعینات گورنر ستیا پال ملک کو گواکا نیا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

بھارتی اقدام کے بعد لداخ کے بُدھ باشندوں کے لیے تشویش شدت اختیار کر گئی ہے۔

%d bloggers like this: