Official Web

اسلام آباد ہائیکورٹ: فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

سلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔ عدالت نے فردوس عاشق اعوان کو یکم نومبر کو طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کو ریلیف دینے کے لیے شام کو خصوصی طور پر عدالت لگائی گئی، فردوس عاشق اعوان بتائیں کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

%d bloggers like this: