Official Web

عراق میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ سے 18 افراد ہلاک، 865 زخمی

بغداد: عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سیکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جب کہ 865 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق مظاہرین گزشتہ 4 دنوں سے وزیراعظم عدیل عبدل مہدی کی حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کرپٹ اور مسائل سے لاعلم ہے، سیکیورٹی فورسز نے اسکول اور یونی ورسٹی کے طلب علموں پر آنسو گیس کے شیل بھی برسائے گئے۔
واضح رہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 250 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔