Official Web

سمارٹ فون سے کنٹرول ہونے والی ہنڈا کی نئی گاڑی متعارف

ٹوکیو:  جاپانی کمپنی ہنڈا نے اس گاڑی کو حال ہی میں متعارف کرایا ہے۔ فٹ نامی اس گاڑی میں پہلی مرتبہ ہائبرڈ سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔

ہنڈا کی اس نئی فٹ گاڑٰی کو 2020ء میں مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ انتہائی جدید طرز کی اس کار میں تمام فنکشن چلانے کیلئے برقی موٹر کا استعمال کیا گیا ہے۔

ہنڈا کمپنی کی نئی گاڑی فٹ گاڑی کے پانچ ورژن ہیں۔ اس کے ورژن میں ہوم، نیس، کراس سٹار اور لیوکس شامل ہیں۔ نئی فٹ ہنڈا میں کنکٹ آن بورڈ کمیونیکشن نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ اس نظام کی وجہ سے گاڑی کو سمارٹ فون سے بھی کنٹرول کیا جا سکے گا، اگر خدانخواستہ گاڑی حادثے کا شکار ہوتی ہے تو آٹومیٹنک ایمرجنسی سروسز سے رابطہ ہوگا۔

اس کے علاوہ اس گاڑی میں ایک وائیڈ ویو کیمرا نصب کیا گیا ہے تاکہ مسافروں کے تحفظ کا زیادہ خیال رکھا جا سکے۔ اسی طرح گاڑی میں ایل سی ڈی ٹچ سکرین پینل کے ساتھ وائی فائی ہاٹ سپاٹ بھی منسلک ہے۔