Official Web

پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرا ٹی 20 ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرا ٹی 20 پندرہ رنز سے ہرا کر تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی، کپتان بسمہ معروف پھر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں ویمن ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان اور بنگلادیشی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، بیٹنگ کی دعوت ملنے پر قومی ٹیم نے تین کھلاڑیوں کے نقصان پر 167رنز بنائے، بسمعہ معروف نے کیرئیر کی دسویں اور جویریہ خان نے چھٹی نصف سنچری سکور کی۔

مہمان بنگالی کھلاڑی رنز کے بوجھ تلے دب گئیں، مقررہ بیس اوور میں سات وکٹ پر صرف ایک سو باون رنز بنا سکیں، ینگ سپنر سعدیہ اقبال نے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

پہلے چودہ اور اب پندرہ رنز کی جیت سے قومی کھلاڑیوں نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ تیس اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔