Official Web

فارمولا ون میکسیکو گراں پری کا ٹائٹل برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن نے جیت لیا

میکسیکو سٹی:  فارمولا ون میکسیکو گراں پری کا ٹائٹل برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن نے جیت لیا، تیز رفتاری، مہارت اور ٹائم منیجمنٹ کی شاندار پرفارمنس، ڈی ٹریک ہونے اور دیوار سے ٹکرانے والی کار نے ایونٹ سنسنی خیز بنا دیا۔

میکسیکو کے ایف ون ٹریک پر دنیا بھر کے ڈرائیور اِن ایکشن، تیز رفتاری، خطرناک موڑ کاٹنے کی مہارتوں اور ٹائم منیجمنٹ کے شاندار مظاہرے توجہ کا مرکز بنے رہے۔

فنشنگ لائن تک پہنچنے کا جنون، بے قابو کار ڈی ٹریک ہو گئی، باؤنڈری وال سے ٹکر نے بھی ریس امتحان مشکل بنا دیا۔ برطانیہ کے لیوئس ہیملٹن سب سے آگے رہے اور فتح حاصل کی، آئندہ ہفتے ٹیکساس میں شیڈول فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ پر نظریں جما لیں۔ لوئس ہیملٹن نے سیزن کی دسویں، کیرئر کی تیراسویں اور ٹیم کے لیے سوویں ریس جیتنے پر خوب خوشی منائی۔