Official Web

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ کراچی سے اسلام آباد کیلئے رواں دوں

اہور: سہراب گوٹھ سے حیدر آباد تک جگہ جگہ استقبال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی، نواز لیگ اور اے این پی کے کارکن بھی شامل ہیں۔ رات سکھر میں قیام ہو گا، ملتان میں دوسرا جبکہ لاہور میں تیسرا پڑاؤ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کا حکومت مخالف آزادی مارچ کراچی سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے۔ پیپلز پارٹی، نواز لیگ اور اے این پی کے کارکن بھی پارٹی جھنڈے اٹھا کر شامل ہیں۔

آزادی مارچ سہراب گوٹھ سے شروع ہوا جس میں شہر بھر سے قافلے شریک ہوئے۔ حیدر آباد پہنچنے پر ہٹری بائی پاس پر آزادی مارچ کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر جیالے اور متوالے بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ کارکن نعرہ بازی کرتے رہے۔

آزادی مارچ رات سکھر میں قیام کرے گا۔ شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر نواز لیگ نے جے یو آئی (ف) سربراہ کو آزادی مارچ میں کارکنوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر مبارکباد دی۔

آزادی مارچ کا مرکزی قافلہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں 28 اکتوبر کی صبح سکھر سے روانہ ہوگا، دوسرا پڑاؤ ملتان اور تیسرا لاہور میں ہوگا۔ 31 اکتوبر کو ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں گے جہاں ایچ نائن میں مختص مقام پر جلسہ ہوگا۔

%d bloggers like this: