Official Web

پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کے بجائے قومی خزانہ بھررہا ہے، فردوس عاشق

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کے بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے۔

وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ورلڈ بینک رینکنگ اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان درست معاشی سمت پرگامزن ہے، اس رپورٹ کے بعد ملکی معیشت کے حوالے سے عوام کوگمراہ کرنے والوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکمرانوں کی جیبوں کے بجائے قومی خزانہ بھر رہا ہے، دنیا میں نئے پاکستان کا روشن اورترقی کرتا چہرہ ابھرکرسامنے آرہا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت پاکستان نے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے ورلڈ بینک کی ای اوڈی بی رینکنگ میں میں 28 درجے بہتری کی تاریخی ترقی حاصل کی ہے۔ پاکستان 135 سے 108 ویں نمبر پر آگیا ہے، کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے اقدامات ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے۔

%d bloggers like this: