Official Web

انصار الاسلام پر پابندی عائد، چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے انصار الاسلام پر پابندی عائد کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو تنظیم کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

ایزارت داخلہ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جب کہ چاروں صوبوں کو ہدایت دی ہے کہ انصارالاسلام کے خلاف کارروائی کی جائے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ انصار الاسلام جمعیت علما اسلام (ف) کے عسکری ونگ کے طور پر کام کررہی ہے جب کہ آئین میں کسی تنظیم کےعسکری ونگ کے طور پر سرگرمیوں کی گنجائش نہیں، پرائیویٹ ملٹری گروپ کا قیام آرٹیکل 256 کی خلاف ورزی ہے۔