Official Web

پاک بنگلا ویمن ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگئی

لاہور:  پاک بنگلا ویمن ٹی 20 سیریز کے لیے ٹرافی کی تقریب رونمائی ہو گئی۔ قومی کھلاڑیوں کے بعد مہمان ٹیم کا تربیتی کیمپ لگا۔

زندہ دلان کے شہر لاہور میں ویمن کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ پاک بنگلا ٹی 20 سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن کرایا۔ ٹرافی کی جھلک نے کھلاڑیوں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

صبح کے سیشن میں قومی ٹیم نے پریکٹس کی۔ بسمہ الیون نے فزیکل ٹریننگ اور بیٹنگ بولنگ میں خوب زور آزمائی کی۔ اس کے بعد مہمان بنگالی کھلاڑیوں نے ٹریننگ کی۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا آغاز چھبیس اکتوبر سے ہو گا۔