Official Web

سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، تمام متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ نواز شریف کو مکمل سہولتیں دی جائیں۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ورلڈ بینک کی رپورٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہوا، پاکستان نے عالمی بينک کی رينکنگ ميں تاريخ کی سب سے بڑی بہتری حاصل کی۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

Political differences notwithstanding, my sincere prayers are with Nawaz Sharif for his health. I have directed all concerned to ensure provision of the best possible health care and medical treatment to him.

3,210 people are talking about this

آسان کاروبار سے متعلق ہمارے منشور کا ايک اور وعدہ پورا ہوا: وزیراعظم

عمران خان کا کہنا تھا ايک سال ميں رینکنگ میں 28 درجے بہتری آئی، پاکستان 136 ويں سے 108 ويں نمبر پرآگيا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا، سال 2020 تک پاکستان سرمایہ کاری کے لئے بہترین ممالک میں شامل ہوگا، آخری دہائی میں پاکستان 50 درجے پیچھے چلا گیا تھا۔