Official Web

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، بلوچستان اور ناردرن آج فائنل میں ٹکرائیں گے

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان اور ناردرن نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، سیمی فائنل میں ناردرن نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے سدرن پنجاب کو شکست دی۔

قومی ٹی 20کپ کا آخری معرکہ، فائنل میں آج ناردرن اوربلوچستان مدمقابل ہوں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں ناردرن نے خیبرپختونخوا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3رنز سے مات دے دی۔ ناردرن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اڑتالیس رنز بنائے، عمر امین 43، آصف علی 28 اور روحیل نذیر21 رنز بنا کر نمایاں رہے، عثمان شنواری نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 149رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم ایک سو پینتالیس رنز بنا سکی۔

ٹی20 کپ کے پہلے سیمی فائنل کی طرح دوسرا بھی بڑا دلچسپ رہا۔ سدرن پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 173رنز بنائے۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک نے شاندار بلے بازی کی۔ حفیظ 65 اور شعیب نے 64 رنز بنائے۔

بلوچستان کی جانب سے علی شفیق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بلوچستان نے 174رنز کا ہدف آخری اوور کی آخری گیند پر حاصل کر لیا۔ حسین طلعت42، اویس ضیا31، عماد بٹ 29، اور، حارث سہیل نے22رنز بنائے۔ ناردرن کے وہاب ریاض نے 2وکٹیں حاصل کیں، ٹی 20 کپ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔