Official Web

ٹک ٹاک اسٹارحریم شاہ کی دفترخارجہ کی عمارت میں داخلے کی ویڈیو پراعلیٰ حکام کا نوٹس

سلام آباد: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں ویڈیو بنانے پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

ٹاک ٹاک پر ویڈیوز اپ لوڈ کرکے شہرت حاصل کرنے والی حریم شاہ کی دفتر خارجہ کے میٹنگ روم میں بنائی جانے والی ویڈیو پر تنازع اٹھ کھڑ ا ہوا اور اعلیٰ حکام نے ویڈیو پر نوٹس لیتے ہوئےمتعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔

حریم شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ دفتر خارجہ کی عمارت کے میٹنگ روم میں نظر آرہی ہیں حالانکہ میٹنگ روم مکمل طور پر خالی ہے تاہم کسی عام انسان کے میٹنگ روم میں داخلے اور آزادانہ گھومنے پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں اور عمارت کی سیکیورٹی پر تنقید کررہے ہیں۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اعلی حکام نے نوٹس لےکر متعلقہ افراد سے تحقیقات شروع کردیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کافی دن پہلے بنائی گئی تھی جو بعد میں وائرل ہوئی۔ حالانکہ یہ ویڈیو حریم شاہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 16 گھنٹے قبل اپ لوڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سےقبل حریم شاہ مبشر لقمان نجی طیارہ اسکینڈل بھی سامنے آچکاہے۔ ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے مبشر لقمان کے ذاتی طیارے میں بیٹھ کر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد مبشر لقمان نے ان پر الزام لگایا تھا کہ  دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے ان کے طیارے سے قیمتی سامان چوری کیا ہے۔