Official Web

برطانیہ میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد

برطانیہ کی کاؤنٹی اسیکس میں کنٹینر سے 39 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرن ایوینیو کے واٹر گلیڈ پارک کے پاس کنٹینر سے ملنے والی لاشوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولنسز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ ڈرائیور کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جس کے بارے میں شبہ ہے کہ اسی نے ان افراد کو قتل کیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

چیف سپرنٹنڈنٹ پولیس نے واقعے کو انتہائی المناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہم لاشوں کی شناخت اور ان کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم یہ ایک طویل مرحلہ ہو سکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس گاڑی سے لاشیں برآمد ہوئی ہیں وہ بلغاریہ سے تلعق رکھتی ہےجو 19 اکتوبر کو ہولی لینڈ میں داخل ہوئی، ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔