Official Web

بھارتی آرمی چیف الزامات پر پوری دنیا سے معافی مانگیں: فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:  فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کے سچ نے بھارتی جھوٹ کو دفن کر دیا، بھارتی آرمی چیف الزامات پر پوری دنیا سے معافی مانگیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لائن آف کنٹرول کی طرف سفارتکاروں اور میڈیا کے دورے نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دکھا دیا، بھارتی آرمی چیف کے جھوٹے دعوی کا بھرکس نکل چکا ہے، کھلی دعوت کے باوجود بھارتی ہائی کمیشن کے کسی سفارتکار کا دورے سے راہ فرار بھارتی جھوٹ پر مہر ہے، شہری آبادی اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے والے سفاک اور بزدل ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے سوال کیا کہ بھارت کب غیر ملکی سفراء اور میڈیا کو مقبو ضہ کشمیر لے جائے گا ؟ تاکہ وہ قابض افواج کے مظلوموں پر ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو آنکھوں سے دیکھ سکیں، عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کرنا ہوگا۔