Official Web

ذیابیطس کی شکار خواتین کے لیے صحت بخش غذائیں

ندن: دنیا میں ذیابیطس کا مرض عام ہوچکا ہے اور بالخصوص خواتین میں یہ کئی امراض کا پیش خیمہ بھی ہوسکتا ہے جن میں امراضِ قلب، بلڈ پریشر اور فالج وغیرہ شامل ہیں۔ اسی لیے غذا کا خیال رکھتے ہوئے درمیانی اور عمررسیدہ ذیابیطس کی مریضاؤں میں خوراک اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

ٹائپ ٹو ذیابیطس پورے بدن پر منفی اثر ڈالتے ہوئے مزید امراض کی راہ ہموار کرتی ہے لیکن ایک طرح کی ڈیش ڈائٹ سے مزید امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ ڈی اے ایس ایچ یا ڈیش ڈائٹ کا مطلب ہے غذا کے ذریعے ہائی بلڈ پریشر میں کمی اور اس میں پہلے نمک کو کم کرتے ہوئے غیر چکنائی والی ڈیری مصنوعات، مکمل اناج، پھل اور سبزیاں، مچھلی یا مرغی، پھلیاں اور گریاں یعنی بادام اور پستے وغیرہ کا استعمال کیا جاتا ہے۔

اس وقت کئی ویب سائٹ پر ڈیش ڈائٹ کی تفصیلات پڑھی جاسکتی ہیں اور ان غذائی اجزا سے مزیدار اور صحت افزا کھانا بنانے کے طریقے بھی موجود ہیں۔

صرف امریکا میں ہی 5000 سے زائد خواتین کا مطالعہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ شوگر کی مریض خواتین آگے چل کر دل کی مریضہ بن سکتی ہیں اور اس موقع پر ڈیش غذائیں انہیں جان لیوا امراض سے بچاتی ہیں۔

غذائی ماہرین کا خیال ہے کہ ڈیش طریقے میں سبزیوں کو غیر معمولی طور پر بڑھایا جائے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رکھا جاتا ہے تو اس سے وزن کو قابو میں رکھنا آسان ہوتا ہے۔