Official Web

فٹبال پریمئر لیگ میں اپ سیٹ، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مضبوط آرسنل کو ایک صفر سے ہرا دیا

لندن:  فٹبال پریمئر لیگ میں اپ سیٹ، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے مضبوط آرسنل کو ایک صفر سے ہرا دیا، موسیٹ کا واحد گول فیصلہ کن ثابت ہوا۔

دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال میں حیران کن مقابلہ، ڈیوڈ لوئز سمیت سٹار سے بھری ٹیم آرسنل کا شیفیلڈ یونائیٹڈ سے میچ پڑا۔ انگلش سرزمین پر جاری پریمئر لیگ میں کمزور ٹیم شیفیلڈ نے آرسنل کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا۔ نوجوان لیس موئسٹ نے تیسویں منٹ گول کر کے ہیروز کو جوشیلا کر دیا، اسی ایک صفر کی برتری پر پہلے سیٹ کا اختتام ہوا۔

ینگ کھلاڑی جوشیلے، گول کیپر بھی دیوار بنے رہے، تابڑ توڑ حملے ضائع، آرسنل کی طرف سے کوئی گول نہ ہو سکا، شیفیلڈ یونائیٹڈ نے آرسنل کو اپ سیٹ کر دیا۔ ایک صفر کی بڑی جیت کا بڑا انعام بھی پایا، چار پوائنٹ کے ساتھ نویں نمبر پر قبضہ جما لیا۔