Official Web

بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا: میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی:  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ایل او سی پر جانے کی جرات نہیں ہوئی، بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعوے پر کھڑا نہ رہ سکا، غیر ملکی سفارتکار، میڈیا گروپ ایل او سی پر سچ سامنے لائیں گے۔

ادھر پاکستان میں متعین سفارتکاروں کی ٹیم ایل او سی پہنچ گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بھارتی ہائی کمیشن سے کوئی اہلکار ایل او سی جانے کیلئے نہیں پہنچا، بھارت کی جانب سے مبینہ لانج پیڈز کا محل وقوع بھی فراہم نہیں کیا گیا، رات بھر بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کے منتظر رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی بار بار پیشکش پر بھی بھارتی سفارتی عملہ خاموش رہا۔

DG ISPR

@OfficialDGISPR

What good Indian High Commission is which can’t stand with its Army Chief? Indian High Commission staff didn’t have the moral courage to accompany fellow diplomats in Pakistan to LOC. However, a group of foreign diplomats & media is on the way to LOC to see the truth on ground.

2,865 people are talking about this

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا بھارت خطے کے استحکام کو داؤ پر لگا رہا ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بھی ایل اوسی دورے کی دعوت دی تھی، بھارتی الزام تراشیوں کا دنیا کو نوٹس لینا چاہیئے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں صورتحال خراب کر رکھی ہے، آج یو ایس کانگریس میں بھی مسئلہ کشمیر زیر بحث آ رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا بھارتی بیانیہ دنیا کی نظرمیں پِٹ رہا ہے، دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، ہم نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر پر یکجا کیا، پاک بھارت کشیدگی، جنوبی ایشیا ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا، آج بھارت کے معاشی ترقی کے دعوے کی کلی کھل رہی ہے، بھارت آبی جارحیت کی طرف بڑھ رہا ہے۔