Official Web

یوگا مردوں سے زیادہ خواتین کیلئے مؤثر

آج کل کے دور میں جہاں انسان بے شمار  پریشانیوں میں گِھرا ہوا ہے تو ان پریشانیوں سے نجات حاصل کے لیے اور جسمانی و دماغی صحت کو بہترین بنانے کے لیے یوگا یا مراقبہ بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ 

یوگا ایک ایسی پرسکون ورزش ہے جس سے انسان کی جسمانی و دماغی صحت پر اچھے اور مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ یوگا اور مراقبہ کرنے سے مردوں سے زیادہ خواتین کی صحت پر بہترین نتائج مرتب ہوتے ہیں؟

جی ہاں، امریکی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی ہے جس کا یہ نتیجہ سامنے آیا ہے کہ مراقبہ اور یوگا کرنا مردوں سے زیادہ خواتین کی صحت کے لیے مؤثر ہوتا ہے۔

فوٹو: بشکریہ اسپا فائنڈر

براؤن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق یوگا یا مراقبہ مردوں کے مزاج کو بہتر کرنے کے لیے بہترین ثابت نہیں ہوتا کیونکہ خواتین میں چیزوں پر دیر تک غور و فکر کرنےکی صلاحیت پائی جاتی ہے جو کہ عموماً مردوں میں نہیں ہوتی۔

محققین کی ایک ٹیم نے 12 ہفتوں کے عرصے میں 41 مرد اور 36 خواتین کے ایک گروپ پر نظر ثانی کی اور اس دوران ان سب نے یوگا اور مراقبہ کیا۔

12 ہفتوں کے بعد محققین نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ یوگا کرنے سے خواتین کی دماغی حالت اور صحت میں نمایاں مثبت تبدیلیاں سامنے آئیں جب کہ مردوں میں اس حوالے سے کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خواتین کوئی خوشی حاصل کرنا چاہتی ہیں تو وہ اس بات کو ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھتی ہیں جب کہ مرد اس کے برعکس اپنی پریشانیوں پر ٹھیک طرح سے توجہ نہیں دے پاتے اور انہیں نظر انداز کرتے ہیں۔

چونکہ مرد اپنے موجودہ لمحات یا زندگی پر زیادہ توجہ مرکوز رکھتے ہیں جس کی وجہ سے یوگا کی مشق ان کے دماغ پر زیادہ اثر انداز نہیں ہوتی۔

%d bloggers like this: