Official Web

لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور: نیب نے اشتعال انگیز تقریر کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو اپنے سسر نواز شریف کی طبیعت خرابی کا جیسے ہی علم ہوا تو وہ کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور جارہے تھے اس دوران انہیں گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق چند دن قبل نیب کورٹ میں مریم صفدر کی پیشی کے دوران انہوں نے ایک تقریر کی تھی جس پر ان کے خلاف شرانگیز تقریر کا مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
مقدمے کے بعد انہیں گرفتاری دینے کا کہا گیا تھا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ آج جب وہ احتجاج کرنے نیب آفس جارہے تھے کہ انہیں راوی ٹول پلازا کے پاس گرفتار کرلیا گیا۔

اب انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد عدالت انہیں مزید حراست میں رکھنے یا ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کرے گی۔

مسلم لیگ کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صفدر کو گرفتار کرنا حکومت کی چھوٹی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے انہیں نواز شریف کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کیا گیا، اگر شر انگیز تقریر پر گرفتار کرنا ہے تو عمران خان کو گرفتار کیا جائے جن کی تقاریر کی ویڈیوز موجود ہیں۔