Official Web

پاکستان میں پہلی بار بیٹری سے چلنے والی مسافر بسیں تیار کرنے کا فیصلہ

بیجنگ: پاکستان میں پہلی بار بیٹری سے چلنے والی مسافر بسیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی چینی انجینئرنگ کارپوریشن حکام سے ملاقات کے دوران پاکستان میں سولر پینلز مینوفیکچرنگ اور بیٹری سے چلنے والی بسوں کا یونٹ لگانے پر اتفاق ہو گیا۔

حکومت کی ملک میں توانائی ضروریات پوری کرنے کی کوششیں جاری ہیں، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بیجنگ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں جن کے دوران تین چینی کمپنیاں پاکستان میں سولر پینل مینوفیکچرنگ یونٹس قائم کرنے پر تیار ہو گئیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سولر پینلز انرجی میں پاکستان کا مستقبل ہے، ایک کی بجائے تین کمپنیاں پاکستان میں یونٹس لگانے پر تیار ہو گئی ہیں۔ یہ کمپنیاں پاکستان کے اشتراک سے سولر پینلز مینوفیکچرنگ پر کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی بس مینوفیکچرر کمپنیوں کے حکام سے بھی رابطہ ہوا ہے، پاکستان میں بیٹری سے چلنے والی بسیں بنانے کی فیکٹری لگائی جائے گی۔