Official Web

سبزیاں اور پھل کھانے سے ڈپریشن سے نجات ملتی ہے، طبی ماہرین

لاہور:  طبی ماہرین نے نئی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ سبزیاں اور پھل کھانے سے ڈپریشن سے نجات ملتی ہے۔

ماہرین نے کہا ہے کہ پالک، گاجر، مولی، سیب، سلاد، گوبھی اور ناشپاتی جیسی سبزیاں اور پھل کھانے سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے۔

اگر دن میں وقفے وقفے سے پانچ مرتبہ پھل اور سبزیاں کھائی جائیں تو اس سے دماغی امراض لاحق ہونے کا خدشہ بھی کم ہوجاتا ہے، مزاج بہتر رہتا ہے اور ڈپریشن میں کمی واقع ہوتی ہے۔