Official Web

سپریم کورٹ: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی سماعت کرنیوالا فل کورٹ بینچ تحلیل

سلام آباد:  جسٹس قاضی فائزعیسیٰ صدارتی ریفرنس کی سماعت کے خلاف دائر آئینی درخواستیں سننے والا فل کورٹ بینچ تحلیل ہوگیا۔

دوران سماعت جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ فل کورٹ بینچ کے ایک معزز رکن قریبی عزیز کی فوتگی کی وجہ سے طویل رخصت پر ہیں، لہذا وہ کیس کی سماعت نہیں کر سکیں گے، چیف جسٹس سے نیا بینچ بنانے کی استدعا کریں گے، امید ہے اسی ہفتے دوبارہ سماعت ہوگی۔

وکیل درخواست گزار منیر اے ملک نے کہا کہ اگر عدالت نیا بنچ بنانے جا رہی ہے تو فل کورٹ ہی بنایا جائے۔ جسٹس عمرعطا بندیال کا کہنا تھا کہ عدالت اپنے حساب سے بینچ تشکیل دے گی یہ چیف جسٹس کی صوابدید ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے 2 ساتھی ججز جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس سردار طارق مسعود پر اعتراض کے باعث بینچ تحلیل ہو گیا تھا جس کے بعد دوبارہ فل کورٹ بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے وکیل منیر اے ملک کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث بھی سماعت دو ہفتے تک التواء کا شکار رہی۔

%d bloggers like this: