Official Web

بھارتی ریاست مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری

نئی دہلی:  بھارتی ریاست مہاراشٹر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، دونوں ریاستوں میں بی جے پی برسر اقتدار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہریانہ میں نوے اور مہاراشٹر میں دو سو اٹھاسی نشستوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے، دونوں ریاستوں میں بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے۔

ہریانہ، مہاراشٹرا میں ووٹوں کی گنتی اور نتیجے کا اعلان 24 اکتوبر کو کیا جائے گا۔