Official Web

بلوچستان میں تباہی مچانے والا بارش کا سسٹم پنجاب میں داخل

لاہور:  جنوبی اضلاع میں بارشوں اور ژالہ باری شروع ہوگئی، لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مغربی ہواؤں سے بننے والے نظام کے باعث گزشتہ کئی روز سے بلوچستان میں بارشیں برسا رہا ہے۔ اب یہ نظام بلوچستان کے راستے پنجاب میں داخل ہو چکا ہے۔ اس نظام کے باعث پنجاب کے جنوبی اضلاع بہاولپور، لودھراں اور دیگر علاقوں میں بارشیں برس رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ بارشیں آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں تک جاری رہیں گی۔ اس دوران تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ صورتحال کے پیش نظر متعلقہ اداروں کی طرف سے سفر کرنے والوں کو بہت محتاط رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

%d bloggers like this: