Official Web

اثاثہ جات کیس: نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ، دونوں صاحبزادیوں کو بلا لیا

لاہور:  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کو آئندہ ہفتہ دو دن کیلئے تحقیقات کیلئے طلب کیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف کو نیب نے 16 اپریل کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس جبکہ 15 اپریل کو حمزہ شہبازشریف کو چنیوٹ ملز کیس میں مزید ثبوت آنے پر طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صاحبزادیوں کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا، 18 اپریل کو رابعہ شریف جبکہ 19 اپریل کو جویریہ شریف کو نیب میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز شریف کے خلاف باقاعدہ انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی جس کے بعد نیب لاہور نے نصرت شہباز کو 17 اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز کو کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے تحفے میں دئیے، شہباز شریف نے اپنی اہلیہ کو 5 کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار کی رقم تحفے میں دی ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے یہ رقم 2013 سے 2018 کے درمیان مختلف ٹرانزیکشن کے زریعے منتقل کی گئی، نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 500 شئیرز کی مالک ہیں، 96 ایچ ماڈل ٹاون اور مری کی رہائش نصرت شہباز کے نام ہیں اور نصرت شہباز کے نام قصور اور فیروز والا میں 810 کنال قیمتی زمین ہے۔ نیب کی جانب سے نصرت شہباز کی طلبی پر ان معاملات سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔

%d bloggers like this: