Official Web

کیلشیئم سپلیمنٹ کے استعمال سے کینسر کا خطرہ

واشنگٹن:  ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کیلشیئم سپلیمنٹ کا بہت زیادہ استعمال کینسر جیسے جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق ایسے افراد جن میں وٹامن ڈی کی کمی نہ ہو مگر پھر بھی وہ کیلشئیم کی گولیوں کا استعمال کریں ان میں جان لیوا مرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا کہ غذائی شکل میں کیلشیئم کو جزو بدن بنانا کینسر کا خطرہ نہیں بڑھاتا بلکہ مناسب مقدار میں وٹامن اے، کے، میگنیشم اور زنک کو غذا کے ذریعے استعمال کرنا جلد موت کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

%d bloggers like this: