Official Web

کوئٹہ کی فروٹ منڈی میں زوردار دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، 48 زخمی

کوئٹہ:  کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع فروٹ مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی.

کوئٹہ میں دہشت گردوں نے پھر بزدلانہ کارروائی کی، ہزار گنجی کے قریب سبزی منڈی میں ہونے والے دھماکے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکہ سبزی منڈی میں ایک گاڑی کے قریب ہوا جس نے ہر طرف تباہی مچا دی۔ دھماکے سے سبزیاں اور فروٹ دور دور تک بکھر گئے اور قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ایمولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا۔ کئی زخمیوں کی حالت کی تشویشناک بتائی گئی ہے جس سے ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔

دھماکے کے بعد ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

%d bloggers like this: