Official Web

سمبا کی واپسی، ‘دی لائن کنگ’ کا شاندار ٹریلر جاری

بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ ہالی وڈ ڈزنی فلم ’دی لائن کنگ‘ اب شائقین اینیمیٹڈ شکل میں دیکھ سکیں گے جس کا شاندار ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

’دی لائن کنگ‘ 1994 کی سپر ہٹ فلم ہے جس کا ریمیک تیار کیا گیا ہے، فلم کی کہانی ایک شیر کے گرد گھومتی ہے جس کا نام ’سمبا‘  ہے اور وہ مستقبل میں جنگل کا بادشاہ بنتا ہے۔

اینیمیٹڈ کردار’سمبا‘ 90 کی دہائی کا وہ کردار مانا جاتا ہے جس نے بچوں اور بڑوں کے دل میں ہمیشہ کے لیے گھر کرلیا۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا تھا جب کہ فلم کے ریمیک کو جون فیورو نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انہوں نے 2016 میں فلم ’دی جنگل بُک‘ کا بھی ریمیک بنایا تھا۔

’دی لائن کنگ‘ کا شاندار ٹریلر 1 منٹ 48 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس کا آغاز اس مکالمے سے کیا گیا ہے ’کچھ جشن کے لیے پیدا ہوتے ہیں جب کہ کچھ ٹکڑوں کی التجا کرتے ہوئے تاریکی میں اپنی زندگی بسر کردیتے ہیں‘۔

Disney

@Disney

In 100 days, the king arrives. Watch the brand new trailer for now.

22.5K people are talking about this

فلم میں مرکزی کردار ’سمبا‘ کی آواز اداکار ڈونلڈ گلوور کی ہے جب کہ ان کے دیگر کرداروں میں اداکار سیٹھ روجن، شہادی جوزف، جیمز ایرل جونز، جون کینی اور امریکی گلوکارہ بیونس کی آواز بھی شامل ہے۔

فلم کی اینیمیشن انتہائی عمدہ کی گئی ہے اور ٹریلر دیکھ کر تصور کیا جاسکتا ہے کہ حقیقی مناظر ہیں، یہی وجہ ہے کہ شائقین کی جانب سے ٹریلر کو قابل ستائش قرار دیا جارہا ہے۔

’دی لائن کنگ‘ ٹریلر کو 24 گھنٹوں کے دوران 63 لاکھ 10 ہزار سے بھی زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور یہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔

فلم 19 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کا فلم بینوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

%d bloggers like this: