Official Web

ورلڈ کپ 2019،یونس خان نے سرفراز سے امیدیں لگا لیں

کراچی :  سابق ٹیسٹ کپتان سابق یونس خان نے کہا ہے کہ اگر قسمت نے ساتھ دیا تو چیمپئنز ٹرافی کی طرح پاکستان ورلڈکپ بھی جیتے گا۔

عالمی یوم صحت کے حوالے سے جناح اسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھی شروع میں جیتنے کے امکانات نہیں تھے لیکن کھلاڑیوں کی محنت اور قسمت کی وجہ سے ہم ایونٹ جیتنے میں کامیاب رہے ۔
سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ ابھی تو ورلڈ کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں ہوا، سرفرازکی کپتانی پر ایسی باتیں نہیں ہونی چاہئیں وہ ہمارا کیپٹن ہے، سرفراز سے امید ہے ورلڈ کپ میں اچھی خبردیں گے۔

%d bloggers like this: