اسمتھ جرم میں ساتھ سزا پانے والے بینکرافٹ کی حمایت کو کمربستہ

اسمتھ جرم میں ساتھ سزا پانے والے بینکرافٹ کی حمایت کو کمربستہ

سڈنی:  بال ٹیمپرنگ میں سزایافتہ سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اپنے ساتھ پکڑے جانے والے کیمرون بینکرافٹ کی حمایت میں سامنے آگئے۔

جنوبی افریقہ میں ٹیسٹ میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے پر 9 ماہ کی پابندی بھگتنے والے بینکرافٹ کو انگلش کائونٹی ڈرہم نے اپنا کپتان مقرر کیا ہے جس پر کافی تنقید کی جارہی ہے تاہم اسمتھ کہتے ہیں کہ بینکرافٹ قیادت کیلیے ایک بہترین انتخاب ہیں، وہ کافی ذہین اورپابندی کے عرصے کے دوران انھوں نے مضبوط اعصاب کا ثبوت دیا ہے۔